۵ جماعت اصلاح المسلمین سکھر کی سٹی برانچ کے سرپرست فقیر حاجی عبدالرحمان طاہری کا رضا الہی سے انتقال ہوگیا

اتوار 26 مئی 2019 20:50

!سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کی سٹی برانچ کے سرپرست فقیر حاجی عبدالرحمان طاہری کا رضا الہی سے انتقال ہوگیا۔مرحوم کی نماز جنازہ حسینی روڈ پر ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں درگاہ اللہ آباد شریف کے ممتاز عالم دین علاامہ مولانا حبیب الرحمن گبول طاہری،خلیف خلیل احمد طاہری،مولانا نعمان خان،جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان،ضلع و برانچز کے عھدیدران کامران لودھی،مولانا مقصود احمد،اقبال حسین،آصف راجپوت،صبغت اللہ میمن،محمد عامر،یونس طاہری،مولانا محمد صادق چاچڑ،فقیر امام الدین، اور طاہری فقیروں،سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات سمیت معزیزین شھر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم کو نواں گوٹھ سکھر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔علامہ مولانا حبیب الرحمان گبول طاہری نے اس موقع پر کہا کہ مرحوم عبدالرحمن طاہری جماعت کا ایک اثاثہ تھے۔جماعت کے لئے ان کی خدمات قابل ستائش تھیں،اپنے مرشد محبوب سجن سائیں کے سچے پکے غلام تھے۔مرحوم کا سوئم آج 27 مئی بروز پیر کو مینارہ مسجد غریب آباد میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں