۱جماعت اصلاح المسلمین سکھر کی سٹی برانچ کے سرپرست فقیر حاجی عبدالرحمان طاہری کا رضا الہی سے انتقال ہوگیا

اتوار 26 مئی 2019 20:50

ی*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ, کمشنر سکھر محمد رفیق برڑو , ڈپٹی کمشنر , ایس ایس پی , ڈپٹی میئر طارق چوہان کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ , جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا , شہریوں سے ملاقاتیں بھی کیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے گھنٹہ گھر , بندر روڈ , قاسم پارک, ڈھک روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کر کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی جبکہ شہریوں نے انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر میئر نے شہریوں کو نشاندہی کئے گئے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ٹھیکیدار کو تمام کام برق رفتاری اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی.

مئیر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جن کی تکمیل سے شہر کے کافی مسائل حل ہوجائینگی. بعد ازاں مئیر سکھر گلشن عید گاہ پہنچے اور عید کی نماز کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو صفائی , پینے کے پانی سمیت دیگر انتظامات بہتر سے بہتر کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد انہوں نے مرکزی امام بارگاہ اور یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر نکالے جانیوالے ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کا بھی دورہ کیا اور جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی , اسٹریٹ لائٹس سمیت پانی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو تمام کام وقت سے پہلے مکمل.کرنے کی ہدایت کی تاکہ عزداروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑی.

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں