جدہ میں بیٹھ کر جھوٹ بولنے والے ہم کو سیاست نہ سکھائیں، انہوں نے تو ڈکٹیٹر سے معاہدہ کیا تھا ،شریف برادران نے مشرف کی باقیات کو قبول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ، وہ عوام کو بتائیں کہ اعجاز الحق کون ہیں ، طاہر القادری کو عوام نہیں ایجنسیاں لائی ہیں وہ جلسوں کا کھیل نہ کھیلیں اور عملی طور پر میدان میں آئیں ،وفاقی وزیرمذہبی امور سید خوریشد احمد شاہ کا پندرہ دیہات کو سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 25 دسمبر 2012 20:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) وفاقی وزیرمذہبی امور سید خوریشد احمد شاہ نے کہا ہے کہ جدہ میں بیٹھ کر جھوٹ بولنے والے ہم کو سیاست نہ سکھائیں انہوں نے تو ڈکٹیٹر سے معاہدہ کیا تھا لیکن ہم نے تو کسی سے بھی نہیں کیا ،شریف برادران نے تو اعلان کیا تھا کہ وہ مشرف کی باقیات کو پارٹی میں نہیں لیں گے تو وہ عوام کو بتائیں کہ اعجاز الحق کون ہیں طاہر القادری کو عوام نہیں ایجنسیاں لائی ہیں وہ جلسوں کا کھیل نہ کھیلیں اور عملی طور پر میدان میں آئے ۔

وہ منگل کو یہاں روہڑیء کے قریب پٹنی مائنر اور کندھرا کے قریب پندرہ دیہات کو سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سے بڑا قوم پرست کوئی نہیں شریف برادران کے دور حکومت میں تو کالا با غ کے ڈیم کے معاملے پر دادو کے لیاقت جتوئی نے معاہدے پر دستخظ کئے لیکن بے نظیر بھٹو نے کموں شہید پر دھرنا دے کر ثابت کردیا تھا کہ پی پی پی کالا باغ ڈیم بنانے کی مخالف ہے انہوں نے مزید کہا کے ہم نے اپنے دور حکومت میں اس معاملے کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ہے ،شریف برادران ملک کے عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ گئے لیکن ہماری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کو خطرات لاحق ہونے کے باوجود پاکستان میں قدم رکھا اور جام شہادت نوش کیا انہوں نے کہا کے شہباز شریف حکومت پر تنقید نہ کریں اپنے ملک کا زر مبادلہ تین ارب سے سولہ اربتک پہنچادیا ہے اور اگر ہم مزید پانچ سال رہے تو پاکستان کو قرضو سے مکمل نجات دلواکر قرضہ دینے والا ملک بنا دیں گے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں