سندھ میں خسرہ کی وبانے تباہی مچا دی ، 35 بچے جاں بحق، صالح پٹ میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، صالح پٹ میں خسرہ نے وباء کی صورت اختیار کرلی،ترائی اور گگڑو میں مزید 2 بچے جاں بحق،صالح پٹ میں خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 28 ہوگئی ،بچوں کی عمریں 4 سے 5سال کے درمیان ہیں،محکمہ صحت نے صالح پٹ میں بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگانے شروع کردیئے، کشمورمیں ایک ہفتہ کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 7 ہوگئی
بدھ 26 دسمبر 2012 13:24
(جاری ہے)
صالح پٹ میں خسرہ نے وباء کی صورت اختیار کرلی ہے، دیہی علاقے ترائی اور گگڑو میں مزید 2 بچے خسرہ سے انتقال کرگئے ، جس کے بعد تعلقہ صالح پٹ میں خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے، بچوں کی عمریں 4 سے 5سال کے درمیان ہیں۔
محکمہ صحت نے بنیادی مرکز صحت صالح پٹ میں بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگانے شروع کردیئے ہیں۔ ادھر کشمورمیں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خسرہ نے سندھ بھرمیں وبائی شکل اختیارکر لی ہے اور اندرون سندھ میں بچوں میں خسرہ کے پھیلنے کے خدشات میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے، جن کا تعلق سکھر سے ہے، کل بروز پیر خسرہ کی وبائی صورتحال اور اس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں اور متعلقہ حکام کی سستی پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے سکھر ڈسٹرکٹ کے ہیلتھ آفیسر جئے رام داس کی وضاحت کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا، جن کا کہنا تھا کہ بچوں کی اموات کا سبب شدید سردی ہے۔وفاقی وزیر کا ردعمل اْس وقت سامنے آیا جب صالح پٹ کے علاقے میں 3 سے 6 سال کی عمر کے چار بچوں کی اموات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔ اس صورتحال سے مقامی لوگ بہت خوفزدہ ہیں، اس لیے کہ ان کی اکثریت کو علاج معالجہ کی بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں۔سکھر کے ڈپٹی کمشنر بلال احمد میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں خسرہ کے سبب بچوں کی ہلاکتوں کی خبروں کی تصدیق ہوئی ہے، لیکن انہوں نے پیر کے دن خسرہ میں مبتلا 4 بچوں کی اموات کی خبر سے اتفاق نہیں کیا۔بلال احمد نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے خسرہ کے پھیلاوٴ کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے فوری اقدامات نہ اٹھانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایکسپینڈیڈ پروگرام آن امیونیشن، ای پی آئی کے سندھ شاخ کے منیجر نے بتایا کہ فیڈرل ای پی آئی نے سندھ کے مختلف حصوں میں پھیلنے والی خسرہ کی وباء اور اس کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کی خبروں کے بعد خسرہ ویکسین کی فراہمی کے لیے رابطہ کیا ہے۔ای پی آئی کے تحت جنوری 2013ء کے پہلے ہفتے کے دوران سندھ کے گیارہ اضلاع میں خسرہ ویکسین کے قطرے پلانے کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ کے گیارہ اضلاع میں بیالیس لاکھ آبادی میں نو ماہ سے دس سال کی عمر کے بچوں کو خسرہ کی ویکسین دی جائے گی، ان اضلاع میں دادو، نوشہروفیروز، خیرپور، سکھر، شکارپور، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، قمبر اور شہداد کوٹ کے شہروں کو خسرہ ویکسین مہم کے لیے منتخب کر لیا ہے۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اقبال میمن نے کہا کہ اس وقت خسرہ کی وبا نے گوکہ پورے ملک کو ہی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے لیکن سندھ میں صورتحال نہایت سنگین ہوچکی ہے۔سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
م*محکمہ وائلڈ لائف سکھر اور خیرپور کی مشترکہ کاروائی،سارس(کونج ) کی اسمگلنگ ناکام
ھ*پنو عاقل سے اغواء ہونے والے پانچ مغوی بچوں کی عدم بازیابی کے خلاف ورثاء کا احتجاج
uمعمر شخص کا زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج
م*محکمہ وائلڈ لائف سکھر اور خیرپور کی مشترکہ کاروائی،سارس(کونج ) کی اسمگلنگ ناکام
ھ*پنو عاقل سے اغواء ہونے والے پانچ مغوی بچوں کی عدم بازیابی کے خلاف ورثاء کا احتجاج
uمعمر شخص کا زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج
ڈپٹی کمشنر سکھر کا سرسو کمپلیکس کا دورہ ، غربت میں کمی لانے کی کوششوں کو سراہا
سی ای او سیپكو عمرے پرپر روانہ ، عارضی چارج سینئر افسرکے حوالے
}سکھر،بزرگ شخص کا زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج
ج*سکھر،سول اسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف
رہنما پیپلز پارٹی میر عبدالرحمن کی سابق گورنر کے پی کے میر عبدالرحمن مینگل کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں ..
سکھر،سول ہسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف ، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی