ڈاکٹر طاہر القادری سے کوئی خفیہ ڈیل نہیں کی، انہیں اپنے تعاون کا یقین دلانا سیاسی عمل کا حصہ ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ سیاسی اور جمہوری عمل پر یقین رکھنے والے جماعتوں کو ویلکم کیا ہے،متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 دسمبر 2012 18:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27دسمبر۔ 2012ء) متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر لاقادری سے کوئی پوشیدہ یا خفیہ ڈیل نہیں کی انہیں اپنے تعاون کا یقین دلانا سیاسی عمل کا حصہ ہے ایم کیو ایم نے ہمیشہ سیاسی اور جمہوری عمل پر یقین رکھنے والے جماعتوں کو ویلکم کیا ہے۔

(جاری ہے)

سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی جانب سے کی جانے والی پیشکش کو حکومت دیکھے گی ہمارا ہمیشہ اصولی موقف رہا ہے کہ ہماری نہ کسی سے لڑائی اور نہ کسی سے جنگ ہے تاہم اس وقت طالبان کے ایسے بیان کی صحت خود سوالیہ نشان ہے ،متحدہ قومی موومنٹ سیاسی جماعت ہے اور ایسے کسی بھی حوالے سے اصول موقف رکھنے کا حق حاصل ہے انہوں نے کہا کے چیف الیکشن کمشنر کی گذشتہ روز ہونی والی پریس کانفرنس میں نئی حلقہ بندیوں پر ہمارے شک و شہبات کو واضع کردیا ہے تاہم ہمارا موقف پہلے روز سے واضع ہے اور ہم اس پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر انکے ممکنہ استقبال اور عمران خان کو قائد تحریک کی جانب سے کامیاب جلسوں پر مبارکبا د دینا سیاسی عمل ہے کا حصہ ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں