پہلی ترجیح گورننس اور امن امان کو بہتر بنانا ہے،گورنر پنجاب

ہفتہ 29 دسمبر 2012 20:14

سکھر(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔29دسمبر۔ 2012ء) گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح گورننس اور امن امان کو بہتر بنانا ہے۔ طاہر القادری کو مشورہ دیا ہے کہ عقیدت مندوں کو آزمایا نہیں جاتا۔

(جاری ہے)

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ عزت و احترام کا رشتہ ہے۔ان کے گورنر بنے پر تمام جماعتوں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہا پنجاب میں جاری سیاسی جماعتوں کے درمیان چپقلش میں ان کے آنے کے سبب کمی آئے گی اور محبت کی فضا قائم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں