ویڈیو کا معاملہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہی صاف اورشفاف تحقیقات ہونی چاہیے ،بلاول بھٹوزر داری

رات کے اندھیرے میں ججزکیخلاف ریفرنسز بھجوایا جاتا ہے، یہ وہی ادارے کے ججزہیں جنہوں میرے نانا اورمیری والدہ کے کیس میں انصاف نہیں دیا، کچھ تو دال میں کالا ہے یہی جج نوازشریف اور آصف زرداری کے کیسز سنیں گے،وفاقی حکومت گھوٹکی کے ضمنی الیکشن کو سلیکشن بنانے کی کوشش کررہی ہے، گھوٹکی کے عوام نے اپنا فیصلہ سنایا جو سلیکٹڈ کو سمجھ نہیں آرہا ، جتنا مرضی دباو ڈالو جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، عوام دشمن بجٹ اور کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہمارا احتجاج جاری رہے گا، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 جولائی 2019 19:50

ویڈیو کا معاملہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہی صاف اورشفاف تحقیقات ہونی چاہیے ،بلاول بھٹوزر داری
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزر داری نے کہا ہے کہ ویڈیو کا معاملہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہی صاف اورشفاف تحقیقات ہونی چاہیے ،رات کے اندھیرے میں ججزکیخلاف ریفرنسز بھجوایا جاتا ہے، یہ وہی ادارے کے ججزہیں جنہوں میرے نانا اورمیری والدہ کے کیس میں انصاف نہیں دیا، کچھ تو دال میں کالا ہے یہی جج نوازشریف اور آصف زرداری کے کیسز سنیں گے،وفاقی حکومت گھوٹکی کے ضمنی الیکشن کو سلیکشن بنانے کی کوشش کررہی ہے، گھوٹکی کے عوام نے اپنا فیصلہ سنایا جو سلیکٹڈ کو سمجھ نہیں آرہا ، جتنا مرضی دباو ڈالو جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، عوام دشمن بجٹ اور کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت گھوٹکی کے ضمنی الیکشن کو سلیکشن بنانے کی کوشش کررہی ہے، گھوٹکی کے عوام نے اپنا فیصلہ سنایا جو سلیکٹڈ کو سمجھ نہیں آرہا لیکن جتنا مرضی دباو ڈالو جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا ہے، وفاق صوبوں کامعاشی قتل کررہا ہے، پنجاب اورخیبرپختونخواکی طرح سندھ کے حق پر بھی ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، ہم مہنگائی، عوام دشمن بجٹ اورکٹھ پتلی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے جب کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے، ہم نے مفت علاج اورصحت کوترجیح دی، سندھ کے ہر ضلع میں دل کیمرض کاعلاج مفت فراہم کیا جارہا ہے، سندھ کا مقابلہ دوسرے صوبوں سے نہیں بیرون ممالک سے ہورہا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ویڈیو کا معاملہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، ویڈیولیک کی صاف اورشفاف تحقیقات ہونی چاہیے ،رات کے اندھیرے میں ججزکے خلاف ریفرنسز بھجوایا جاتا ہے، یہ وہی ادارے کے ججزہیں جنہوں میرے نانا اورمیری والدہ کے کیس میں انصاف نہیں دیا، جب کہ کچھ تو دال میں کالا ہے یہی جج نوازشریف اور آصف زرداری کے کیسز سنیں گے، ادارے آزاد ہونے چاہیئں اس کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا اور دباؤکے بغیر فیصلے ہوں گے تو اچھے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کیلئے چیلنجنگ وقت ہے، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے خلاف شفاف تحقیقات کی جانی چاہیے تاہم انہیں صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کٹھ پتلی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'وفاق، صوبوں کا معاشی قتل کر رہا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی طرح سندھ پر بھی ڈاکا ڈالا جارہا ہے، ہمیں ہمارے حق سے 116 ارب روپے کم مل رہے ہیں جس کا اثر صوبے کی معیشت اور بجٹ پر اثر پڑا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں