اے این آئی سپریم کونسل پاکستان کے زیر اہتمام بھارت مردہ باد کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 16 اگست 2019 13:55

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) اے این آئی سپریم کونسل پاکستان کے زیر اہتمام بھارت مردہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر اے این آئی سپریم کونسل پاکستان کے مرکزی صدر احسان رحمانی ، مرکزی سیکرٹری جنرل مصطفے دانش مرکزی رہنما خالد نور اطہر محبوب حامد علی گوہر انور خلجی نعیم احمد سعیدی اسداللہ خان عارف یوسف زئی اوردیگرمقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام پر ظلم وستم جبر و بربریت لوگوں کو أگ و خون میں نہلانا مظالم کی انتہا ہے پوری دنیا میں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے بھارت کے خلاف یوم سیاہ منا کر ثابت کردیا کہ کشمیر صرف مسلمانوں کا ہے ،ہندوستان کا پرفریب ور مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے أشکار ہو چکاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عالمی ایشو پر اقوام متحدہ او أئی سی عرب لیگ یورپی یونین اور عالمی برادری سمیت یو این او کی سلامتی کونسل نے اپنی عالمی انسانی اخلاقی جمہوری اور ہیومن رائٹس کی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے بھارت کا انحراف شرمناک اور عالمی اصولوں اور قوانین کی بد ترین خلاف ورزی ہے اور سلامتی کونسل کی سرد مہری قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم مسلمان غلبہ حق کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں، انڈیا کشمیر کی جغرافیائی حدود اور حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا ،بھارت انسانی حقوق کی پامالی کا عالمی مجرم ہے، اقوام عالم نے کشمیر کے سنجیدہ سنگین اور حل طلب مسلے کو درست انداز سے نہ لیا اور کوئی بڑا حادثہ رونما ہوا تو بھارت اور عالمی برادری ذمے دار ہوگی ۔انہوں نے کہا کی خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں بھارت نے جنگ مسلط کی تو وہ صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا، افواج پاکستان نے وطن عزیز کے دفاع اور استحکام کے ہمیشہ اپنی ذمے داریوں اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں