سکھر پریس کلب کے مرحوم صدر جاوید علی میمن کی یاد میں 18اگست بروز اتوار کو تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا

جمعہ 16 اگست 2019 13:55

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) سکھریونین آف جرنلسٹس ، پریس کلب اور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے مرحوم صدر جاوید علی میمن کی یاد میں 18اگست بروز اتوار دن بارہ بجے سکھر بجے پریس کلب میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی،فاتحہ خوانی ہوگی جبکہ تعزیتی ریفرنس سے صحافی، وکلاء ،سول سوسائیٹی ، انسانی حقوق کہ تنظیموں کے نمائندگان، سیاسی سماجی تجارتی انجموں تنظیموں کے رہنماء خطاب کریںگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں