اقوم متحد ہے، ہم بھارتی وزیر دفاع کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، سید خورشید احمد شاہ

ہفتہ 17 اگست 2019 17:29

اقوم متحد ہے، ہم بھارتی وزیر دفاع کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، سید خورشید احمد شاہ
سکھر۔17اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ قوم متحد ہے، ہم بھارتی وزیر دفاع کی دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر سول ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اگر ہندوستان کو اتنا شوق ہے تو وہ پورا کرلے، پاکستان تیار ہے ہم ڈرنے والے یا کمزور پڑنے والے نہیں ہیں، ہم ملک کے لیے تمام سیاسی اختلافات پس پشت پس پشت ڈال دیں گے، ہمارا پاکستان عظیم ہے اور عظیم رہے گا لیکن جنگ مسائل کا حل نہیں ہوسکتی، جنگ سے غریب لوگوں اور معیشت کا نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کرفیو 14 دن سے نہیں بلکہ 9 ماہ سے ہے وہاں پر جو ظلم وبربریت جاری ہے اور جس طرح بھارت پاکستان پر جارحیت کر رہا ہے ، عالمی برادری اور سلامتی کونسل کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں