پی آئی اے کی پرواز 163حجاج کو لیکر سکھر پہنچ گئی

منگل 20 اگست 2019 20:15

پی آئی اے کی پرواز 163حجاج کو لیکر سکھر پہنچ گئی
سکھر۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 392 ،163حجاج کو لیکر سکھر پہنچ گئی ، حجاج کرام کا سکھر پہنچنے پر شاندار استقبا ل، سکھر پہنچنے پر حجاج کرام کو ڈائریکٹوریٹ حج سکھر ، سول ایوی ایشن ، پی آئی اے و دیگر متعلقہ اداروں کے آفیشلز نے شاندار استقبال کیا ، جبکہ ایئر پورٹ کے باہر حجاج کرام کے رشتے داروں ، عزیز و اقارب سمیت دوست احباب کی بڑی تعداد شریک تھی ، سکھر پہنچنے پر حجاج نے حکومت پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے حج انتظامات کو بہتر قرار دیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ حجاج کی خدمت پر مامور تمام لوگوں کو اپنے گھر کا دیدار نصیب کرائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں