گڈو اور سکھر بیراج سے درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گذر رہا ہے

بدھ 21 اگست 2019 21:35

سکھر۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) سندھ کے تینوں بیراج پر سیلاب کی تازہ ترین صورتحال کیمطابق گڈو اور سکھر بیراج سے درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گذر رہا ہے ،محکمہ آبپاشی کے مطابق دونوں بڑے بیراجوں پر درمیانے درجے کا سیلاب آئندہ چند روز برقرار رہے گا، گڈو بیراج سے سکھر بیراج کے درمیان واقع کچے کا پچاس سے ستر فیصد علاقہ زیر آب آچکا ہے ، گڈو بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے مطابق بدھ کو گڈو بیراج پر پانی کی آمد 4لاکھ 22 ہزار 653 کیوسک ،اخراج 3لاکھ 86ہزار041 کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3لاکھ 63 ہزار850 کیوسک ،اخراج 3لاکھ 3ہزار 625 کیوسک اورکوٹری بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 82ہزار 620 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 46 ہزار 485 کیوسک ریکارڈکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں