شہادت ہماری ڈیوٹی کا حصہ ہے، ایڈیشنل آئی جی پولیس

بدھ 21 اگست 2019 21:35

سکھر۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) سکھر کے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ شہادت ہماری ڈیوٹی کا حصہ ہے اور سندھ پولیس کے افسران اور جوان ملک و ملت اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے شہادتیں دینے کو تیار ہیں۔ ڈی ایس پی کی شہادت پر فخر ہے لیکن اس سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن بند نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپور میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر میں ڈی آئی جی سکھر اقبال دارا اور ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ ودیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوک فنکار جگر جلال کا بیٹے اور دیگر ساتھیوں سمیت اغواء کا واقعہ شکارپور کی تحصیل خانپور کے ناپر کوٹ تھانے کی حدود میں ہوا تھا اس لیے کچے میں مغویان کی بازیابی کے لیے ڈی ایس پی خانپور شہید راؤ شفیع اللہ کی قیادت میں پولیس آپریشن کررہی تھی ان کا کہنا تھا کہ شہادتوں سے ہمارا حوصلہ پست نہیں بلند ہوا ہے کسی بھی ایسے شہادت کے واقعہ کے بعد آپریشن بند نہیں کریں گے تاہم اس وقت آپریشن میں دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث پریشانی درپیش آرہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مقصد یہ مغویان کی بحفاظت بازیابی ہے اور آج شام تک مغویان کی بازیابی کا امکان ہے ان کی بازیابی کے لیے علاقے کے کچھ بااثر لوگ بھی پولیس کا ساتھ دے رہے ہیں اوراس سلسلے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک واقعہ کو سیکیورٹی کی صورتحال سے مشابہت مت دی جائے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈاکو خود گرفتاری پیش کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں