شاہ عبدالطیف یو نیورسٹی خیرپور کے بی پی ایس 2 سے بی پی ایس 16کے تمام ملازمین کو ما ہ جولائی 2019کی بقایا 25فیصد تنخواہیں جاری کردی گئیں، ترجمان یونیورسٹی

بدھ 21 اگست 2019 21:35

سکھر۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے ترجمان پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی پی ایس 2سے بی پی ایس 16کے تمام ملازمین کو ما ہ جولائی 2019کی بقایا 25فیصد تنخواہیں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے احتجاج کرنے والے ملازمین اور ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیدارن سے گذارش کی کہ وہ ادارے اور عوام کی بھلائی کیلئے اپنی ہڑتال ختم کریں اور اپنی دفاتر میں کام کریں اور یونیورسٹی کا مرکزی دروازہ کھولیں۔

تنخواہوں کے جاری ہونے کے بعد ہڑتال کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کردہ 15فیصد ایڈہاک الائونس اور لیو انکیشمنٹ فنڈز جاری ہونے کے بعدجاری کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں