پاکستان کا کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،چیئر مین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٹاسک فورس

بدھ 21 اگست 2019 21:35

سکھر۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٹاسک فورس کے چیئرمین ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کہپاکستان کا کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری عوا سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ کنٹرول لائن پر جنگی حالات پیدا کرکے مودی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے پاکستان امن کی پالیسی پر گامزن ہے اور سفارتی سطح پرکشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اجاگر کیا جارہا ہے بھارت کو ہر فورم پر رسوائی اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑرہا ہے پاکستان کی فوج اور عوام اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے مودی ہماری امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے پاکستانی فوج بھارت کی ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ مودی سرکار ظلم جبر طاقت کے زور پر اب زیادہ دیر تک کشمیر پر قابض نہیں رہے سکتی ہے بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے فوجیں بلا کر کشمیر کو بھول نہ پڑے گا بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم اور کرفیو کشمیری عوام کی جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتے ہیں اقوام متحدہ کشمیر میں جاری کرفیو کا نوٹس لے اور کشمیر ی عوا م کو ان کی مرضی کے مطابق زندگی گزرانے کا حق دیا جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں