سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آزادی صحافت اور انسانی حقوق پر حملوں کی شدید مذمت

بدھ 21 اگست 2019 21:35

سکھر۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) سکھر یونین آف جرنلسٹس اور اسکے ذیلی تمام ضلعی و تعلقہ یونٹس نے مقبوضہ کشمیر میں آذادی صحافت اور انسانی حقوق پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پی ایف یو جے کی کال پر (آج)22 اگست جمعرات کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سکھریونین آف جرنلسٹس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیری عوام و میڈیا کیساتھ اظہار یکجہتی اور مقبوضہ وادی میں میڈیا کی آواز کو دبانے ، آذادی صحافت ، انسانی حقوق پر حملوں، کشمیر میں معلومات پر جبری پابندیوں کیخلاف یوم احتجاج کے موقع پر ( آج)22اگست جمعرات کو سکھر یونین آف جرنلسٹ کیجانب سے سکھر،نوشہروفیروز، محراب پور، خیرپور ، گمبٹ ، نوشہروفیروز، محراب پور، شکار پور، جیکب آباد ، ٹھل ، تنگوانی، کندھکوٹ ، کشمورسمیت دیگر مقامات پر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں میڈیا ورکرز صحافی بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حصہ لیکر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا جائیگا، سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے 22 اگست جمعرات کے روز دو پہر 2 بجے دن سکھر پریس کلب پر پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنر ل لالا اسد پٹھان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا، اور پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا جائیگا، سکھریونین آف جرنلسٹس لاک ڈاؤن کے شکار ڈیڈھ کروڑ نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے، ہم بھارت کیجانب سے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پرعائدکردہ پابندیوں ، موبائل فون، لینڈ لائن فون اور انٹر نیٹ ،فیس بک، واٹس ایپ ، میسنجر اور ٹویٹر وغیرہ و بند کیا جانے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں