آئندہ ماہ ستمبر میں انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی،سیکریٹری سندھ کبڈی ایسوسی ایشن

بدھ 21 اگست 2019 21:35

سکھر۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حاکم علی ماکا نے بتایا کہ آئندہ ماہ ستمبر میں انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی، جس میں سکھر، گھوٹکی اور خیرپور کی ٹیمیں حصہ لیں گی، حاکم علی ماکا نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین سیکریٹری رانا محمد سرور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر ممبر آف صوبائی اسمبلی سندھ سیکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ کبڈی ایسوسی ایشن چیئرمین دیدار علی جتوئی اور محمد اسلم خان نے ایونٹ کے انعقاد کے لئے خصوصی تعاون کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں