انسداد دہشتگردی عدالت سکھر کیجانب سے قتل کیس میں نامزد 15 ملزمان کو عمر قید اور 2 دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا

بدھ 21 اگست 2019 21:35

سکھر۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) انسداد دہشتگردی عدالت سکھر نے قتل کیس میں نامزد 15 ملزمان کو عمر قید اور 2 دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، ای ٹی سی کورٹ سکھر میں مقتول نوجوان راشد میرانی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد یوسی چیئرمین اشفاق میرانی سمیت 15 ملزمان کو عمر قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، 2017 میں ایئرپورٹ تھانے کی حدود بچل شاہ میانی میں نوجوان راشد میرانی کو قتل کیا گیا تھا، فریادی دیدار میرانی نے یوسی چیئرمین اشفاق میرانی سمیت 15 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں