ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کا محرم الحرام کے سلسلے میں سکھر ، روہڑی اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں کا دورہ

اتوار 25 اگست 2019 18:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے محرم الحرام کے سلسلے میں سکھر ، روہڑی اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اہم اور حساس ماتمی جلوس کی گذرگاہوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ماتمی جلوس کے منتظمین سے ملاقاتیں اور فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین مکمل دہانی کرائی ، دورے کے دوران ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے تمام منتظمین سے محرم کے اہم عشرے کے دورا ن بھرپور تعاون کی بھی درخواست کی ، دورے کے دوران ایس ایس پی سکھر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران سکھر پولیس کا ہر جواں اپنی فرائض کو بھرپور طریقے سے سرانجام دیگا تاکہ امن امان کی صورتحال مستحکم اور بہتر رہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں