غلام محمد خان مہر میڈیکل کالج سکھر کے طلباء وطالبات نے لاڑکانہ یونیورسٹی میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی طالبہ نمرتا کی تصویر رکھ کر شمعیں روشن کیں

جمعرات 19 ستمبر 2019 00:25

سکھر۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) سکھر کے سردار غلام محمد خان مہر میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے لاڑکانہ یونیورسٹی میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی طالبہ نمرتا کی یاد میں کالج کے احاطے میں اس کی تصویر رکھ کر شمعیں روشن کیں اور بعدازاں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی دریں اثناء طلباء وطالبات نے کالج سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمرتا کی پراسرار ہلاکت ایک سوالیہ نشان ہے انتظامیہ اس کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کراکر اس کی رپورٹ سامنے لائے اور نمرتا کو انصاف فراہم کرے ان کا کہنا تھا کہ طلباء وطالبات بھی ان کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں