بلاول بھٹو زرداری مفاہمت کا شکار ہیں ، ناصر محمود سومرو

جمعہ 20 ستمبر 2019 22:35

سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) جے یو آئی سندھ کے رہنما علامہ ناصر محمود سومرو نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مفاہمت کا شکار ہیں اور انکی یہ پالیسی کسی صورت جمہوریت کے لئے منافع بخش نہیں، انہوں نے کہا کہ مفاہمت کے بدلے بلاول بھٹو زرداری جمہوریت اور سیاسی تحریک کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پارٹی کو بھی انتشار کا شکار بنا رہے ہیں، موجودہ ملکی صورتحال میں اپوزیشن کو متحد ہونا پڑے گا،انہوں نے مذید کہا کہ سید خورشید شاہ کے گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری حکومت کے ساتھ اب مفاہمت ختم کرکے جے یو آئی کے ساتھ حکومت مخالف تحریک میں شامل ہو جائیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں