نیب کی حراست میں لئے جانیوالے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو سکھر پہنچا دیا گیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 01:15

سکھر۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں نیب کی جانب سے زیر حراست لیے جانے والے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کو جمعہ کی شب سکھر پہنچا دیا گیا۔ نیب سکھر کی ٹیم نے تحویل میںلے لیا، قبل ازیں انہیں اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعہ سکھر لایا گیا جہاں سخت حفاظتی اقدامات میں نیب آفیس پہنچا دیا گیا،:نیب سکھر خورشید شاہ کو ایئرپورٹ کے پچھلے راستے سے نیب آفس لے کر پہنچ گئی، انہیں پولیس موبائل کی سیکورٹی میں لایا گیا۔

اس موقع پر سید خورشید شاہ کے صاحبزادے رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ، بھتیجے صوبائی وزیر اویس شاہ اور میئر ارسلان شیخ نیب آفیس کے باہر موجود تھے انہیں اندر جانے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ کی سکھر ایئرپورٹ آمد سے قبل پیپلزپارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد سکھر ایئرپورٹ پہنچی تھی تاہم تمام راستے بند کر کے روک دیا گیا، میڈیا کو بھی ایئرپورٹ سے دور رکھا گیا، پولیس کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود تھی۔

زرائع کیمطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو سکھر رکھنے کے لیے نیب کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، نیب آفس سکھر میں علیٰحدہ سیل تیار کیا گیا ہے ، جہاں انہیں رکھا جائے گا،نیب ذرائع کے مطابق خورشید شاہ سے تفتیش کے لیے نیب سکھر کے سینئر افسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں