روہڑی میں ٹرک رکشہ پر چڑھ دوڑا خاتون ہلاک، رکشہ ڈرائیور زخمی، ٹرک پولیس نے تحویل میں لے لیا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) روہڑی میں ٹرک رکشہ پر چڑھ دوڑا خاتون ہلاک، رکشہ ڈرائیور زخمی، ٹرک پولیس نے تحویل میں لے لیا، ڈرائیور فرار، تفصیلات کے مطابق روہڑی میں اولڈ نیشنل ہائی وے پر میمن محلہ کے مقام پر تیز رفتار ٹرک سامنے سے آنے والے رکشہ پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 50 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا متوفیہ کی نعش اور زخمی کو فوری طور پر روہڑی تعلقہ اسپتال لے جایا گیا پولیس نے ٹرک تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا متوفیہ کی نعش شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے متوفیہ رکشہ میں اپنے گھر جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں