تفصیلی خبر

روہڑی میں روڈ حادثہ ، خاتون جاں بحق ، رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا

پیر 14 اکتوبر 2019 19:25

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) روہڑی میں اولڈ نیشنل ہائی وے پر میمن محلہ کے مقام پر تیز رفتار ٹرک سامنے سے آنے والے رکشہ پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 50 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا متوفیہ کی نعش اور زخمی کو فوری طور پر روہڑی تعلقہ اسپتال لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 50سالہ مسرت زوجہ سرفراز آخوند کے نام سے ہوئی جو رکشے میں اپنے گھر میمن محلہ جا رہی تھی کہ ٹرک رکشے پر چڑھ دوڑا زخمی رکشا ڈرائیور کا نامہ راجہ ولد راجہ باگڑی بتایا جارہا پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں