پیپلز پارٹی نیب کے قوانین کا خاتمہ نہیں ، بہتری چاہتی ہے، قمر زمان کائرہ

خورشید شاہ صاحب کی سیاسی شخصیت کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میڈیا سے گفتگو

منگل 15 اکتوبر 2019 23:59

پیپلز پارٹی نیب کے قوانین کا خاتمہ نہیں ، بہتری چاہتی ہے، قمر زمان کائرہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نیب کے قوانین کا خاتمہ نہیں بلکہ ان میں بہتری چاہتی ہے،خورشید شاہ صاحب کی سیاسی شخصیت کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ منگل کو خورشید شاہ کی پیشی کے دوران سکھر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج ہم نیب عدالت میں خورشید شاہ سے یکجہتی کے لیئے آئے ہیں۔

نیب کی ٹیم کے پاس کوئی مثبت کیس نہیں تھا۔

(جاری ہے)

آج نہ پانچ سو ارب ہیں اور نہ پچاس ارب، بات آکر ایک گھر پر رک گئی ہے جبکہ خورشید شاہ اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات دے چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خورشید شاہ نے جتنے بھی الیکشن لڑے ان پر پٹیشنز دائر ہوئیں، خورشید شاہ کا قصور یہ ہے کہ قبضہ مافیاں سے زمینیں چھڑوا کر ہسپتال کالج بنوائے۔ خورشید شاہ لوگوں کو روزگار دیتا ہے، سہولیات فراہم کرتا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شاہ صاحب نے عدالت سے کہا ہے کہ نیب جتنے دن کا ریمانڈ مانگے مجھے کوئی غرض نہیں ہے۔ شاہ صاحب نے کہا کہ کاش مجھ پہ بھی کوئی کرپشن کے الزامات لگے ہوتے جبکہ اس شہر کی خدمت کی ہے لوگوں کو سہولیات دی ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں