سکھر میں بھی چہلم حضرت امام حسین و شہداء کربلا مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا ، چھوٹے بڑے بارہ سے زائد ماتمی جلوس نکالے گئے

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی چہلم حضرت امام حسین و شہداء کربلا مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا اس سلسلے میں سکھر شہر کے مختلف علاقوں سے شہداء کربلا کی یاد میں چھوٹے بڑے بارہ سے زائد ماتمی جلوس نکالے گئے تاہم مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سے نکالا گیا جو شکارپور روڈ ، بیراج روڈ ،اے سیکشن روڈ ، گھنٹہ گھر چوک سمیت روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس رات دیر گئے مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا،ماتمی جلوس میں علم پاک و ذوالجناح بھی ماتمی جلوس کے ہمراہ تھیں جبکہ عزادارحسین نے ماتمی جلوس میں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کے ساتھ نوحہ خوانی بھی کی ، سکھر شہر میں نکالے گئے ماتمی جلوس کے دوران مختلف مقامات پر مجالس عزا بھی منعقد کی گئی جن سے نامور علماء کرام و ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور اسکے بعد پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالی ، سکھر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات اقدامات کرتے ہوئے ماتمی جلوس کی جانب سے آمد رفت کے تمام راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں