/کرپٹ سپرنٹنڈنٹ کسٹم سلیم شاہ کی معطلی سے تاجر برادری کامحکمہ کسٹم سکھر پر اعتماد بحال ہوا ہے، محمد عامر فاروقی

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

۶سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر محمد عامر فاروقی نے کہا ہے کہ کرپٹ سپرنٹنڈنٹ کسٹم سکھر سلیم شاہ کی معطلی سے تاجر برادری کامحکمہ کسٹم سکھر پر اعتماد بحال ہوا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تاجر سیکریٹریٹ میںمنعقد ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں جنرل سیکریٹری شیخ سلیم احمد (مرکنٹائل) حاجی عزیز ہاشمانی حاجی نزیر میمن ، حاجی مناف میمن، اشوک کمار ، عزیزالاسلام انیس شمسی و دیگر شریک تھے ،شرکاء اجلاس نے محکمہ کسٹم سکھر کے ڈپٹی کلکٹرعمران رسول کی جانب سے محکمہ کسٹم سکھر کے کرپٹ اہلکار سلیم شاہ کو معطل کرنے والے عمل کو سراہااور انہیں سلام پیش کیا گیا ، اجلاس میں مذکورہ عہدے داروں کہنا تھا کہ تھا کہ کسٹم انٹیلیجنس کے سلیم شاہ کئی عرصے سے تاجروں کو ہراساں کر رہے تھے جس کے نتیجے میں تجارتی خریداری ماحول مانند پڑ گیا تھا،دوسرے شہر سے خریداری کیلئے آنے والے خریداروں کے پرچون مال کو سڑکوں پر روک کر ان کیساتھ ناروسلوک اختیار کرنا ان کا مشغلہ بن چکا تھا ،خریداری کے تمام قانونی دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود قبول کرنے سے انکار اور رشوت طلب کرنا روز کا معمول بن گیا تھا ،انتہائی افسوس کیساتھ کسٹم عملہ روڈ پر کھڑے ہو کر بلادریغ قانونی درآمدی مال کو پکڑتا تھا حتیٰ کہ پرچون مال کو بھی اکٹھا کرکے مشترکہ چالان کاٹ دیتا تھا جس سے ان کا مقصد مال کی بڑی مقدار کو کسی ایک تاجر کا مال ظاہر کرکے قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ہوتا تھا مزید براں موقع پر متعلقہ تاجر کو بلواکر انہیں حیدرآباد کسٹم پورٹ کو ریفر کرنے کا کہہ کر حراساں کیا جاتا تاجر برادری شہر سے باہر جانے کی پریشانی سے بچنے کیلئے روڈ پر ڈیل کرتی جس کی وجہ سے محکمہ بدنامی کا باعث بنتا تھا، شرکاء اجلاس نے محکمہ کسٹم سکھر کے ڈپٹی کلکٹرعمران رسول کی جانب سے محکمہ کسٹم سکھر کے کرپٹ اہلکار سلیم شاہ کو معطل کرنے والے عمل پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ چند روز قبل سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر رضوان ملک اور قائمہ کمیٹی کسٹم کے چیئرمین محمد عامر فاروقی نے اپنے وفد کے ساتھ محکمہ کسٹم کے کرپشن زدہ افسران کی زیادتیوں کے سلسلے میں ڈپٹی کلکٹر کسٹم سکھر عمران رسول سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں تمام صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ کرتے ہوئے ملوث افسران اور عملے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا پرزورمطالبہ کیا تھا ۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں