بچہ یونین سکھر کے زیر اہتمام بچوں کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں مظاہرہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

(سکھر(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے والے عمل کے خلاف بچہ یونین سکھر کے زیر اہتمام بچوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور پی سی بی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی بچوں نے ہاتھوں میں سرفراز احمد کی تصاویر اور مذمتی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرے کی قیادت بچہ یونین کے رہنماؤں مسعود احمد بندھانی ،مصدق ،مزمل و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مظاہرین بچوں نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے والے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت بھرپور ترقی کی جانب گامزن تھی افسوس پی سی بی نے ایک بار پھر غلط پالیسی اپنا کر قوم کے دلوں پر راج کرنے والے کپتان سرفراز احمد کو ہٹا کر پاکستانی قوم کیساتھ زیادتی ہے جو برداشت نہیں کرینگے مظاہرین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلہ واپس لیتے ہوئے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا پرزور مطالبہ کیا۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں