خورشید احمد شاہ کرپشن کیس میں گرفتار ملزم عبدالرزاق بہرانی15روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جمعرات 14 نومبر 2019 18:53

خورشید احمد شاہ کرپشن کیس میں گرفتار ملزم عبدالرزاق بہرانی15روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) خورشید احمد شاہ کرپشن کیس میں گرفتار ملزم عبدالرزاق بہرانی کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا. عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو پندرہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا. ملزم پر خورشید شاہ کے اکائونٹ میں پچیس لاکھ روپے منتقل کرنے کا الزام ہے ،تفصیلات کے مطابق نیب سکھر نے عبدالرزاق بہرانی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ملزم عبدالرزاق بہرانی کروڑوں روپے خورشید شاہ کے اکاونٹس میں منتقل کرتا رہا ہی.منتقل کی گئی رقوم سے ملزم کک بیکس کی مد میں مالی فوائد حاصل کرتا رہا.گرفتار ملزم جیکب آباد کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں بھی خرد برد کرتا رہا ہی.

رزاق بہرانی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے بے نامی اثاثوں کا مالک ہی.گرفتار ملزم رزاق مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی اور انکے اہلخانہ کو کروڑوں مالیت کی جائداد خرید کر دیتا رہا ہی. ملزم پر سپریم کورٹ میں بھی فنڈز کی خرد برد کی پٹیشن دائر ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی طور پر رزاق بہرانی نے خورشید شاہ کے اکائونٹ میں 25 لاکھ منتقل کیے جن کا ریکارڈ سامنے آگیا ہے مزید تفتیش کے لیے پندرہ روزہ ریمانڈ دیا جائے،، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو پندرہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 29 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں