سکھر، نصرت کالونی نمبر تین میانی روڈ کے مکینوں کا پانچ روز سے خراب ٹرانسفارمر درست نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) سکھر کے علاقے نصرت کالونی نمبر تین میانی روڈ کے مکینوں نے پانچ روز سے خراب ٹرانسفارمر درست نہ کئے جانے والے عمل کے خلاف متعلقہ سب ڈویژن بندر روڈ کے عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور عملے کی مبینہ زیادتیوں اور بجلی کی بندش کے خلاف شدید نعریبازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں سیپکو زیادتیوں کے خلاف تحریری پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرے میں شامل علاقہ معززین ظہور الدین انصاری ، محمد الیاس ، محمد فرھاد ، زکی انصاری و دیگر نے بتایا کہ علاقے کے ٹرانسفارمرکو خراب ہوئے پانچ روز گذرچکے ہیں علاقہ تاریخی میں ڈوبا ہوا ہے بجلی کی بندش کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو گئی ہیں ، سیپکو نے صارفین کو سہولیات دینے کے بجائے پیسے بٹورنے کیلئے نت نئے ہتھکنڈے استعمال شروع کر دیئے ہیں ، میٹر لگوائو تو پیسہ دو ، ٹرانسفارمر درست کرائو تو پیسہ تو ، لائن درست کرائو تو پیسہ دو اور اگر عملے کو پیسہ نہ دیا تو بجلی کاٹ دی جاتی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے ، شکایات کے باوجود پانچ روز گذرنے کے بعد بھی متعلقہ سب ڈویژن کا عملہ بھاری رشوت طلب کر رہا ہے جو علاقہ مکینوں کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے مظاہرین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی ، سیپکو چیف و دیگر بالا افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے خراب ٹرانسفارمر کو درست کراکے تاریکی میں ڈوبے ہوئے علاقے کو روشن کرایا جائے اور رشوت ستانی میں ملوث سیپکو عملے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دینگے ۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں