نیب سکھر کی کراچی میںکاروائی ، سابق ڈائریکٹر فوڈ انیس الرحمن کرپشن کیس میں گرفتار

بدھ 20 نومبر 2019 20:45

سکھر۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) نیب سکھر کی کراچی میں بڑی کاروائی ، سابق ڈائریکٹر فوڈ انیس الرحمن کو کرپشن کیس میں حراست میں لے لیا ، انیس الرحمن سندھ ہائی کورٹ کراچی ضمانت کے لیے پیش ہوئے تھے ، نیب سکھر نے سماعت سے واپسی پر انیس الرحمن کو حراست میں لے لیا، سابق فوڈ ڈائریکٹر پر سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور نوشہرو فیروز میں گندم کی بوریوں کی خرد برد کے الزام ہیں ،ذرائع کیمطابق خورد برد کی گئی بوریوں کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا یا گیا ہے ، گرفتار ملزم کو احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائے گا ، عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر سکھر منتقل کیا جائے گا

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں