پاکستان کے باشعور عوام وزیر اعظم کیساتھ ہیں،رہنماء پی ٹی آئی مبین احمد جتوئی

بدھ 20 نومبر 2019 20:45

سکھر۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مبین احمد جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام وزیر اعظم کیساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے غبارے سے ہوا نکل گئی ، پلان اے کے بعد پلان بی بھی بری طرح پٹ گیا اور ناکام ہوگیا ہے، مولانا کو چاہئے کہ مدرسہ سنبھالیں انکی سیاست سے سب واقف ہو چکے ہیں انکے دھرنوں نے عوام کو پریشان کرنے کی کوشش کی ہے جے یو آئی کے دھرنے نہیں بلکہ دھرنیاں ہیں، پی ٹی آئی ترجمان کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف سیکریٹریٹ سکھر میں آئی ایس ایف کے رہنما عبدالعزیز ابڑو و دیگر عہدے داروں اور کارکن سے بات چیت کے دوران کیا ،مبین جتوئی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی ، منتخب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جھوٹا منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں محکمہ صحت کی نااہلی کی وجہ سے غریب آدمی اسپتال تک بھی نہیں پہنچ پا رہے ہیں اسپتالوں میں غریب عوام کیلئے کسی قسم کی سہولیات نہیں ہیں سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر سکھرمیں قائم سرکاری سول اسپتال میں مریضوں کو طبی سہولت تو درکنار ادویات بھی نہیں مل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مبین جتوئی کا مزید کہنا تھا کے مولانا فضل الرحمن پلان اے ،بی،سی کی باتیں کررہے ہیں انہیں اجازت ہے چاہے زیڈ تک پلان تیار کر لیں، انہوں نے کہا کہ ملک کے قومی خزانے کو لوٹنے والے کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب ہو رہا ہے چور اور ڈاکوؤںکا ٹولہ عمران خان اور تحریک انصاف کا کچھ بگاڑ نہیں سکے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں