سکھر پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف ٹارگیٹڈ آپریشن،منشیات فروش و مفرور ملزمان گرفتار

بدھ 20 نومبر 2019 20:45

سکھر۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) سکھر پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف ٹارگیٹڈ آپریشن، تھانہ (سانگی) پولیس نے دوران گشت اطلاع پر قومی شاہراہ پر کاروائی میں منشیات فروش امداد جتوئی کو چرس سمیت گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 89/19 دفعات 9CNS کے تحت درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مذید براں تھانہ (دبر) پولیس نے ایک اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مفرور 4 ملزمان لقمان، حماد، ارشاد، اور ارشاد منگریو کو گرفتار کرکے گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان قتل، اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے ،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس پارٹی کی کامیاب کاروائیوں پر شاباشی کا پیغام دیاہے .

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں