ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف آپریشن جاری

جمعہ 22 نومبر 2019 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے گذشتہ روز کندھرا پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کندھرا سٹی کی حدود میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر جوا ڈیلر مظفر اور شفیع کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تاش کے پتے ، نقدی ، لڈو و دیگر اشیاء برآمد کر کے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، کاروائی پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں