سکھر میں سرد ہوائوں کیساتھ ہلکی بوندا باندی شروع ، موسم خوشگوار ہو گیا

جمعہ 22 نومبر 2019 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) سکھر میں سرد ہوائوں کیساتھ ہلکی بوندا باندی شروع ، موسم خوشگوار ہو گیا، تفریحی پوائنٹ پر رش ، کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت میں اضافہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں سردی میں اضافے اور سرد ہوائوں کیساتھ ہلکی پھلکی بوندا باندی شروع ہو گئی ہے ، بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہونے پر سکھر کے تفریحی پوائنٹ لب مہران ، واکنگ ٹریک و دیگر مقامات پر لوگوں کا رش امنڈ آیا اور منچلے نوجوان سڑکوں پر نکل آئیں ، سکھر میں موسم خوشگوار ہونے کیساتھ ہی سکھر شہر میں گرم کپڑوں سمیت چٹ پٹے کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے تفریحی پوائنٹ میں موسم کا مزہ لوٹنے والے افراد کو کہنا تھا کہ سکھر کا موسم کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے سردی تو بہت ہے لیکن کیا کریں اس موسم کوبھی نظر انداز نہیں کر سکتے دوسری جانب ہلکی بوندا باندی پڑنے کی وجہ سے حسب روایت سکھر کا موصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں