بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیادپررہنماں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے ،شیری رحمن

لیکن ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں،مالم جبہ کاپراجیکٹ ہمارے سامنے ہے، دہرے معیار کی کوئی ساکھ نہیں ،رہنما پیپلزپارٹی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:51

بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیادپررہنماں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے ،شیری رحمن
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیادپررہنماں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے لیکن ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں ہیں۔ہفتہ کو سکھر میں پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ کونساتفتیشی عمل ہے، سیاسی شخصیات کی بدنامی کی جارہی ہے، ساڑھی5 ارب روپے کا الزام لگایا گیا ہے کہاں ہے وہ الزام ، بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیاد پر رہنماں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں ہیں، بی آر ٹی منصوبہ دیکھ لیں ،مالم جبہ کاپراجیکٹ ہمارے سامنے ہے، دہرے معیار کی کوئی ساکھ نہیں ہے، اتنا قرض لیا کہ پاکستان کی تاریخ نے کبھی اتنا قرض نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

پی پی رہنما نے کہا کہ خیبرسے کراچی تک کسی کاچولہا نہیں جل رہا، ٹماٹرکی بوری سونے کی قیمت کی طرح فروخت ہورہی ہے، لوگوں کے پاس قوت خرید نہیں پیٹرول ڈالنے کے پیسے نہیں۔

انہوںنے کہا کہ ملک میں کس پر کونسا کیس ثابت ہواہی تاریخ گواہ رہیگی جمہوریت کے نام پرکیاکھیل رچایاگیا، کے پی حکومت اسی سارے مذاق کا حصہ ہے، سب کہہ رہے ہیں ایک انصاف پی ٹی آئی ایک دوسروں کیلیے ہے، یہ لوگ ڈرتے ہیں اس پارٹی سے جوسچ کی آوازاٹھارہی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوبھی مفلوج کردیاگیا، 2015 سے فارن فنڈنگ کی تفتیش ہورہی ہے، یہ نہیں چاہتے ہیں کہ اس پرسوال ہو، احتساب فارن فنڈنگ پر کیوں نہیں ہوتا فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن انہیں گھربھیج دیگا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں