خورشید احمد شاہ کرپشن کیس میں گرفتار ملزم عبدالرزاق بہرانی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:28

خورشید احمد شاہ کرپشن کیس میں گرفتار ملزم عبدالرزاق بہرانی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) خورشید احمد شاہ کرپشن کیس میں گرفتار ملزم عبدالرزاق بہرانی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع .

(جاری ہے)

عدالت کانیب کو ملزم کو 12 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم ،تفصیلات کے مطابق نیب سکھر نے خورشید شاہ کرپشن کیس میں گرفتار عبدالرزاق بہرانی کوسات روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کیا، نیب کی جانب سیعبد الزاق بہرانی کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی گئی تاہم احتساب عدالت کے جج امیر علی مہیسر نے ملزم عبد الرزاق بہرانی کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئی12 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ملزم عبدالرزاق بہرانی پر کروڑوں روپے خورشید شاہ کے اکاونٹس میں منتقل کرنیاور منتقل کی گئی رقوم سے ملزم کک بیکس کی مد میں مالی فوائد حاصل کرنے ، جیکب آباد کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں بھی خرد برد کرنے کے الزامات ہیں عبدالرزاق بہرانی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے بے نامی اثاثوں کا مالک ہی.گرفتار ملزم رزاق مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی اور انکے اہلخانہ کو کروڑوں مالیت کی جائداد خرید کر دیتا رہا ہی. ملزم پر سپریم کورٹ میں بھی فنڈز کی خرد برد کی پٹیشن دائر ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں