پی پی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی سندھ کی تمام جامعہ یونیورسٹیوں کے رہنمائوں سے ملاقات

مسائل حل کرانے کی یقین دہانی ،یونیورسٹی ملازمین کے جائز مسائل فی الفور حل کرانے میں سندھ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ، نثار کھوڑو

پیر 20 جنوری 2020 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) پی پی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی سندھ کی تمام جامعہ یونیورسٹیوں کے رہنمائوں سے ملاقات ، مسائل حل کرانے کی یقین دہانی ،یونیورسٹی ملازمین کے جائز مسائل فی الفور حل کرانے میں سندھ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ، نثار کھوڑو ، تفصیلات کے مطابق آل سندھ یونیورسٹی فیڈریشن کے مرکزی وائیس چیئرمین محمد علی گھانگرو کی قیادت میں سندھ کی تمام جامعہ یونیورسٹیوں کی یونینز شیوا جی ایم سی سکھر /لاڑکانہ کے چیئرمین ریاض احمد بھیو ، صدر ذوالفقار علی شر، حمید اللہ بگٹی ، برادری خان گڈانی ، عنایت حسین جاگیرانی ، فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری علی محمد حلیو، ڈائو یونیورسٹی ، جامعہ کراچی و دیگر سندھ کی یونیورسٹیوں کے ملازمین رہنما ئوں نے پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور یونیورسٹی ملازمین کیساتھ ہونی والی زیادتیوں اور جائز مسائل حل نہ ہونے والے عمل سے آگاہ کیا ملاقات میں پی پی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ملازمین کے جائز مسائل فی الفور حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے جائز مسائل حل کرانے میں سندھ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ملازمین کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں جلد وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ محکموں کو ملازمین کے مسائل جلد از جلد حل کرانے کے سلسلے میں ملاقات کرینگے ملازمین کسی بھی محکمے کی ترقی میں ریڈھ کی اہمیت رکھتا ہے پی پی نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق فراہم کئے ہیں

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں