مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن جی ایم سی میڈیکل ہسپتال سکھر کامظاہرہ

گ*29ویں روز بھی او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹایمرجنسی وارڈ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال

بدھ 26 فروری 2020 21:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن جی ایم سی میڈیکل اسپتال سکھر کے زیر اہتمام میل و فیمیل ڈاکٹروں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر29ویں روز بھی احتتجاجی سلسلہ جاری رکھا اور او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کرکے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال اوردھرنا دیکر امطالبات کی منظوری سمیت یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر کے خلاف نعریبازی کی اس موقع پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالمجید جتوئی ،ڈاکٹر فیاض ملاح ،لعل ملک ،ڈاکٹر نازش،پریا،بسمہ و دیگر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ گیارہ ماہ سے تنخواہ سے محروم ایمانداری سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں لیکن ہمارا صرف ایک جائز مطالبہ تنخواہ وہ بھی پورا نہیں ہو رہا ہے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ اسپتال میں کام کرنے والی31سے زائد میل و فیمل ڈاکٹرز پریشان حال ہیں لیکن وائس چانسلر ہمیں ہر بار جھوٹے دلاسے اور وعدے کررہی ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین ڈاکٹرز نیصوبائی وزیر صحت سندھ ،سیکریٹری صحت سندھ و دیگر بالا حکام سے وائس چانسلر کی مبینہ زیادتیوں کا نوٹس لیکر پوسٹ گریجوئٹس ڈاکٹروں کے جائز حقوق دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ڈاکٹروں نے اعلان کیا کے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی سلسلہ جاری رہیگا اور اسکی ذمہ داری متعلقہ یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں