شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ بورڈ کی65 ویں اجلاس کا انعقاد

بدھ 26 فروری 2020 23:20

سکھر۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ بورڈ کا 65 واں اجلاس وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ ہم ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے جدید تحقیقی اصولوں کے مطابق یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں ،ہماری فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان اور انسٹیٹیوٹ اور شعبہ جات کے سربراہان یونیورسٹی میں تدریس اور تحقیق کیلئے محنت کررہے ہیں۔

یونیورسٹی میں عوام الناس کی بھلائی کیلئے تحقیقی جاری ہے۔ اس موقع پر طویل گفت و شنید کے بعد اہم فیصلے کیئے گئے۔ بورڈ نے 22 محققین غلام سرور چنہ، محمد امین، اختر حسین، عبدالودود کاکڑ، لیاقت علی چانڈیو، ظہیر حسین سومرو، سید ارتضیٰ حسین کاظمی، ذوالفقار علی راجپر، حسین آمر جمانی، منصور احمد سومرو، ساجد حسین میرانی، بینظیر سولنگی، محمد اسلم کورائی، محمد بچل کورائی، عبدالحفیظ میمن، سید شاکر علی شاہ، محمد حنیف لغاری، غلام محمد منگنیجو، شاہد حسین ڈاہری، ذوالفقار علی شیخِ ، کیول تلریجا اور سکندر حسین سومرو کو بالترتیب باٹنی، انٹرنیشنل ریلیشنز، اردو، کامرس، پبلک ایڈمنسٹریشن، کیمسٹری، آرکیالاجی اور اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگڑیاں تفویض کرنے کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بورڈ نے مختلف شعبہ جات کے 172 محققین کو ایم ایس اور ایم فل کی ڈگریاں تفویض کرنے کی منظوری دی۔ بورڈ نے مختلف شعبوں کے ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 140 محققین کے تحقیقی دورانیہ میں اضافے کی منظوری دی جبکہ مختلف شعبہ جات کے 192 محققین کے تحقیقی پروپوزل بھی منظورکیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں