سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 26 فروری 2020 23:20

سکھر۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سوات میں شہید ہونے والے صحافی جاوید خان ، محرابپور میں شہید ہونے والے صحافی عزیز میمن کے قاتلوں اور ٹنڈو الہ یار کے سینئر صحافی نور احمد پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سکھر پریس کلب کے سامنے پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدر لالا اسد پٹھان ممبر ایف ای سی امداد بوذدار،ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق مظاہرین نے شہید صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے مطالبے درج تھے احتجاجی مظاہرے میں سکھر پریس کلب کے صدر نصر اللہ وسیر، جنرل سیکریٹری یاسر فاروقی ،ایس یو جے کے نائب صدر جلال الدین بھیو، نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی، سیفما سکھر چیپٹر کے صدر صلاح الدین قریشی جنرل سیکریٹری سید علی شاہ روہڑی پریس کلب کے صدر عبدالجواد عباسی جنرل سیکریٹری مجاھد بوذدار سکھر فوٹو جرنلسٹس ایسوسیشن کے صدر بخش علی پھلپوٹو اور جنرل سیکریٹری عمران شیخ سمیت سینئر صحافیوں کیمرامینز اور فوٹو گرافرز نے شرکت کی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں