وزیر اعظم کا پاکستان گرین اینڈ کلین مہم کا آغاز خو ش آئندہ ہے ، جنرل سیکریٹری گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن

بدھ 26 فروری 2020 23:20

سکھر۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکر یٹری شبیر میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ملک بھر سر سبز پا کستان اور پاکستان گرین اینڈ کلین مہم کا آغاز خو ش آئندہ ہے۔

(جاری ہے)

مختلف شہر و ں میں اس کا آغاز کر کے ہزارو ں کی تعداد میں پودے لگا ئے جا رہے ہیں، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں سر کا ری سطح پر شجر کا ری مہم کا آغاز نہیں ہوا ہے وزیر اعظم پا کستان کے احکامات کے مطابق مختلف شہر وں میں سر کا ری سطح پر پودے لگا کر اور شہر یو ں میں پودے تقسیم کر کے اس مہم کو جا ری رکھا جا رہا ہے تا کہ سر کا ری افسران کے ساتھ ساتھ شہر ی بھی اپنے گھر وں ، پلا ٹو ں گرائو نڈ سمیت دیگر مقا ما ت پو دے لگا شجر کا ری کر یں اور اپنے ہا تھو ں سے لگائے ہوئے پودوں کی دیکھ بھال بھی کر یں تا کہ وہ ایک تنا ور درخت بنے ، پودے لگانے کا منا سب موسم ہے سکھر شہر میں بھی شجر کا ری سر سبز پا کستان مہم کا آغاز کیا جائے کیونکہ پودے انسانی صحت اور ما حول کی آلودگی کو ختم کر نے میں اہم کر دار ادا کر تے ہیںنہ صرف بلکہ گرمی کی شدت کو کم کر تے ہوئے اس کے منفی اثرات بھی ختم کر تے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں