سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید 120 زائرین کو ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا

تفتان سے مزید 59 نئے زائرین قرنطینہ سینٹر سکھر پہنچا دیئے گئے

اتوار 29 مارچ 2020 20:06

سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید 120 زائرین کو ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2020ء) سکھر قرنطینہ سینٹر سے مزید 120 زائرین کو ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا تفتان سے مزید 59 نئے زائرین قرنطینہ سینٹر سکھر پہنچا دیئے گئے ، تفصیلات کے مطابق سکھر قرنطینہ سینٹر میں تفتان سے لاکر رکھے گئے زائرین میں سے ٹیسٹ منفی آنے اور ڈاکٹر شہلا باقی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے نارمل قرار دیئے گئے زائرین کی ان کے گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور 640 زائرین کے بعد اب مزید120 زائرین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کو بھی ان کے گھروں کو واپس بھجوا دیا گیا ہے اور انکو کوچز کے ذریعے روانہ کیا گیا جن زائرین کو ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے ان کا تعلق کراچی، سکھر، شہید بینظیر آباد، دادو،لاڑکانہ،خیرپور ،گھوٹکی ،صادق آباد،سانگھڑ،حیدرآباد ،مٹیاری، ننگر پارکر سے ہے جبکہ 59 نئے زائرین کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں کوچز کے ذریعے قرنطینہ سینٹر سکھر پہنچا دیا گیا ہے جن کے صبح کے وقت ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں