سکھر میں کرونا کا ایک مشتبہ مریض سامنے آگیا

منگل 31 مارچ 2020 15:45

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) سکھر میں کرونا کا ایک مشتبہ مریض سامنے آگیا ،انتظامیہ نے وائرس سے متاثرہ مشتبہ شخص کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا،سکھر میں بھی کرونا وائرس کا ایک مشتبہ کیس سامنے آیا ہے ، 52 سالہ محمد دادن ولد میاں داد لاشاری کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ سینٹر لایا گیا جہاں پر اسے آئسو لیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ریلوے کا ملازم ہے اور اس نے گذشتہ دنوں سکھر سے کوئٹہ تک کا سفر کیا تھا جس کے چند دن بعد ہی اسے علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں تو اسے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں