ایوان صنعت و تجارت سکھر کے سینئر عہدیداران کا ہنگامی اجلا س، ٹرین کی بوگیوں میں قرنطینہ سینٹرکے قیام پر اظہار تشویش

بدھ 1 اپریل 2020 15:35

سکھر۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) ایوان صنعت و تجارت سکھر کے سینئر عہدیداران کا ہنگامی اجلا س ہوا جس کی صدار ت صدر ایوان ملک محمد رضوان الحق نے کی۔

(جاری ہے)

اس اجلا س میں سکھر ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی بوگیوں میں ریلوے کی جانب سے قرنطینہ سینٹر بنا یا جانے پر اظہار تشویش کرتے کہاگیاہے کہ سکھر کے لوگوں پر رحم کیا جائے، پہلے ہی قرنطینہ سینٹرسکھر لیبر کالونی میں بنایا گیا ہے۔

سکھر کے رہا ئش پذیروں پر مزید مشکلات مسلط کرنا چاہتے ہیں کیا قصور کیا ہے سکھر کے شہریوں نے یہ سکھر شہر کے درمیان قرنطینہ سینٹربنا نا یہ کون سی عقلمندی ہے۔لہذا انسانیت کے خاطر یہ متاثرہ بھی ہمارے بھائی ہیں ہما را یہ کہنا ہے کہ اس قرنطینہ سینٹرکو شہروں سے دور بنایا جائے تا کہ اس کورونا وائرس کی وباء سے دوسرے لوگوں کو تحفظ ملے اور ان میں مزید خوف و ہراس نہ پھیل سکے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں