سکھرکے قرنطینہ سینٹر سے 66 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر انتظامیہ نے انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی

پیر 6 اپریل 2020 12:38

سکھرکے قرنطینہ سینٹر سے 66 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر انتظامیہ نے انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) سکھرکے قرنطینہ سینٹر سے 66 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر انتظامیہ نے انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔سکھر قرنطینہ سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق قرنطینہ سے صحت یاب ہو کر روانہ ہونے والے 66 افراد کی دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے بتایا کہ صحت یاب ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، تمام افراد کو تین کوچز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ۔سکھر قرنطینہ سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق ان افراد کا تعلق کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، مٹیاری، لاڑکانہ، شکارپور اور گھوٹکی سے ہے ، تمام افراد کو گھر پہنچنے کے بعد احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں