سکھر پولیس نے سیاہ کاری کے الزام میں بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 9 اپریل 2020 22:20

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) سکھر کے تھانہ رضا گوٹھ کی حدود میں سیاہ کاری کے الزام میں بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل، پولیس نے کارروائی کرتے ظالم بھائی ادریس مھر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمدکرلیا، ترجمان پولیس کیمطابق گزشتہ رات ملزم ادریس مھر نے اپنی سگی بہن 18 سالہ واجدہ پر کاروکاری کا الزام لگا کر ساتھیوں کیساتھ مل کر قتل کردیا لاش گھر میں چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا، واقعہ کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے، پولیس نے سرکار کی مدعیت میں میں مقدمہ درج کرکے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارے، موثر حکمت عملی کے تحت کاروائی کرکے ملزم ادریس مھر کو گرفتار کرکیآلہ قتل برآمدکرلیا، جبکہ دیگر مطلوب ملزمان کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ھیں جنہیں بہت جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا ھے کہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں