پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کا اجلاس، سٹی سکھر اور نیو تعلقہ سکھر ، سٹی روہڑی اور پنوعاقل تعلقہ کے عہدیداران کی باضابطہ تقرری کا نوٹیفکیشن جار ی

جمعرات 4 جون 2020 20:40

سکھر۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کی جانب سے تنظیم سازی کے پہلے مرحلہ میں ضلع کے جنرل سیکریٹری عبداستار چاچڑ کی جانب سے ضلع سکھر میں سٹی سکھر اور نیو تعلقہ سکھر ، سٹی روہڑی اور پنوعاقل تعلقہ کے عہدیداران کی با ضابطہ تقرری کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا گیا ہے،انفارمیشن سیکریٹری پی ٹی آئی ضلع سکھر کاشف حسین قاضی کے اعلامیہ کیمطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کا اجلاس منعقد کیا گیا پی ٹی آئی ضلع سکھر کے صدر منور خان چوہان کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں تمام عہدیداران کی منظوری کے بعدپہلے مرحلے میں سٹی سکھر نیو تعلقہ سکھر سٹی روہڑی اور پنوعاقل تعلقہ کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ، ضلع کے تمام عہدیداران کی طرف سے نو منتخب عہدیدارن کو مبارکباد پیش کی گئی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں