امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کا امراء مقامات وتحاصیل ضلع سکھر کیساتھ اجلاس

جمعرات 4 جون 2020 20:40

سکھر۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی نے سکھر میں جماعت اسلامی میں امراء مقامات وتحاصیل ضلع سکھر کیساتھ ایک اجلاس کیا، اس موقع امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر سکھر شہر زبیر حفیط شیخ، قیم ضلع مولانا سلطان لاشاری ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی سندھ مجاہد چنا، سمیت امرائے مقامی و تحاصیل موجود تھے، اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے ضلع سکھرکے مقامات و تحاصیل میں کورونا ریلیف اور رمضان المبارک کے دوران تنظیمی و فلاحی سرگرمیوں سمیت دیگر کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

امیر ضلع سکھر و دیگر امراء نے اپنے اپنے متعلقہ مقامات کی رپورٹس پیش کیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے امرائے جماعت کی تنظیمی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے تنظیمی کام کو مذید موثر و مربوط بنایا جانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت کوعام کر دیا جائے، عوامی رابطہ مہم کو مذید موثر بنایاجائے، انہوںنے اس موقع پر الخدمت کے تحت جماعت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور تعریف کی اور کہا کہ جماعت اسلامی جہاں اقامت دین کی جد وجہد کر رہی ہے وہاں بلاتفریق انسانیت کی خدمت اس کی سرگرمیوںمیں شامل ہیں، کورونا ریلیف میں کارکنان نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر کراچی تا کشمور متاثرہ عوام کی خدمت کی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں