میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کی زیرصدارت کچی آبادی کی لیز کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 4 جون 2020 20:40

سکھر۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے کچی آبادی کی لیز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کچی آبادی I اور II کو ہدایت جاری کی ہیں کہ حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے تحت کچی آبادی کی لیز کے کام کو جلد از جلد شروع کیا جائے، کچی آبادی کے وہ مکین جو لیزنگ کے قاعدے قانون اور قانونی تقاضوں پر پورا اترتے ہوں ان سے درخواستیں وصول کر کے کارروائی کو آگے بڑھا جائے تاکہ حکومت سندھ کی ہدایات کی روشنی میں مکینوں کو سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیزنگ کے حوالے سے کچی آبادی کے مکینوں کو آگاہی دینے کے لئے کیبل پر اشتہار چلوایا جائے تاکہ وہ اپنی جگہوں کی لیزنگ کے لئے دفتر ہذا سے رجوع کرسکیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ میٹنگ میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طفیل احمد ‘ ایس پی او عابد علی انصاری ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی I جاوید انصاری ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی II غلام سرور پیرزادہ ‘ آفس سپرنٹنڈنٹ اسلام الدین شیخ اور انجینئرز رضوان شاہ اور محمد عثمان نے شرکت کی۔

میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے صورتحال نازک ہے ‘ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ‘ کیبل پر اشتہار دینے سے دفتر میں شہریوں کا رش بڑھے گا ‘ صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیزنگ کے عمل کو کچھ دن کے لئے موخر کیا جائے ۔ میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے تجویز پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طفیل سے ان کی رائے طلب کی جس پر انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال گھمبیر ہے ‘ SOPs پر ہر صورت عملدر آمد یقینی بنانا ہوگا ‘ جتنا سماجی فاصلہ رکھیں گے اتنا ہی وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں مدد ملے گی لہٰذا میری تجویز ہے کہ کچی آبادی کی لیزنگ کو 15 روز کے لئے موخر کیا جائے ‘ 15 روز کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیزنگ کا عمل شروع کیا جائے تو بہتر ہوگا جس پر میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے میڈیکل آفیسر کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے 15 روز بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیزنگ کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں